انجمن تاجران پشین کا اجلاس، ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر تحفظات کا اظہار

بدھ 20 جنوری 2021 23:54

ٰکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا کی زیر صدارت انجمن تاجران پشین کا اجلاس ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری عمران ترین نائب صدر حاجی یعقوب شاہ کاکڑ حیدر آغا رشید سمیت انجمن تاجران پشین کے صدر ملک بہادر خان ترین جنرل سیکرٹری دولت خان ترین سمیت کابینہ نے شرکت کی اجلاس میں ضلع پشین میں ڈکیتی کے بڑھتے ہوئے وارداتوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور آئے روز چوری کی وارداتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا گزشتہ روز بند خوشدل خان کے سیاحتی مقام پر دن دہاڑے تاجر رہنما حاجی محمد رسول کے فرزندوں کو اغوا کرنے کوشش کی گئی اور مذاہمت پر ایک نوجوان جمیل الرحمن پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ زخمی ہوگیا اور اغوا کار ان سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے اور بعد میں مریض کو بغرض علاج کوئٹہ ریفر کیا گیا اجلاس میں تاجر حاجی محمد رسول کے اہلخانہ نے شرکت کی اور انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اور اس سلسلے میں بروز جمعرات کوئٹہ پریس کلب میں انجمن تاجران بلوچستان اور انجمن تاجران پشین کے زیر انتظام پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں واقعہ سے متعلق اعلی حکام کو آگاہ کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم وزیر اعلی بلوچستان کمانڈر سدرن کمانڈ ،چیف سیکرٹری ،سیکٹری داخلہ کمشنر کوئٹہ ڈیویژن ،ڈی جی لیویز اور ڈپٹی کمشنر پشین سے واقعہ میں ملوث ڈاکووں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ پشین جیسے پرامن علاقہ میں ایک صیاحتی مقام پر دن دہاڑے تاجروں اور عوام کو اغوا کرنے کی کوشش کرنا اور ان سے نقدی اور موبائل چھیننا اس بات کا غماز ہیں کہ یہاں پہ انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہیں امطالبہ کیا گیا کہ وہ پشین میں امن امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیں اور بصورت دیگر انجمن تاجران بلوچستان سخت احتجاج پر مجبور ہوگی جسکی تمام تر ذمہ داری پشین انتظامیہ پر عائد ہوگی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں