پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کانصیب وطن پال کے اغوا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 20 جنوری 2021 23:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پارٹی ضلع قلعہ سیف اللہ کے سینٹر معاون سیکرٹری سعید اکبر خان کاکڑ اور پارٹی کے سینئر رہنما نصیب وطن پال کے اغوا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ عام منعقد ہواجس سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اور ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ،پشتونخوا میپ کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری سید قادر آغا ایڈووکیٹ، پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماوں ملا بہرام اخند، سید زبیر شاہ، پارٹی کے رحمت اللہ صابر، ندا سنگراور کبیر افغان نے خطاب کیا اس پہلے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ سے احتجاجی مظاہرہ برآمد ہوا مظاہرین نے مختلف بازاروں میں گشت کرتے ہوئے پریس کلب پہنچے مظاہرین نے اغوا کاروں کی گرفتاری، آغوا کاروں وحکومتی گھٹہ جوڑ مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعید اکبر خان کاکڑ اور پارٹی کے سینئر رہنما نصیب وطن پال کو سٹبلشمنٹ کی ایما پر مسلح اور اغوا برائے تاوان میں ملوث افراد نے اغوا کیا اور ان پر فائرنگ کی اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا مقررین نے مطالبہ کیا کہ سعید اکبر خان کاکڑ اور نصیب وطن پال میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، انھوں نے کہا کہ ایک خاص سازش کے تحت پورے صوبے اور بالخصوص جنوبی پشتونخوا میں سماج دشمن عناصر اور اغوا برائے تاوان میں ملوث افراد نے عوام کا جینا حرام کیا ہے اور ان عناصر کو حکومتی اداروں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے اور یہ سماج دشمن عناصر کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے کہ وہ جو بھی حرکت کریں ان کو آزادی حاصل ہے قلعہ سیف اللہ میں گزشتہ چند ماہ سے ان عناصر نے بد امنی، بھتہ خوری اور چوری کا بازار گرم رکھا ہے جن کی وجہ سے عوام میں سخت بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے اور گزشتہ روز آل پارٹیز نے قلعہ سیف اللہ میں میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پشتونخوا میپ کی نمایندگی سعید اکبرخان کاکڑ نے کی جس نے اپنی تقریر میں ان عناصر کی صحیح نشاندہی کی جس پر ان سماج دشمن عناصر نے سعید اکبر خان کاکڑ اور نصیب وطن پال کو اغوا کر کے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا مقررین نے کہا کہ پشتونخوا میپ کے رہنماوں اور کارکنوں کو اپنے قومی اہداف سے دستبردار نہیں کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم مرعوب ہونگے مقررین نے کہا کہ آغوا برائے تاوان اور سماج دشمن عناصر کو سٹبلشمنٹ ہمارے قومی رہنماوں کے خلاف استعمال کررہے ہیں اے روز ان عناصر سے قومی رہنماوں بالخصوص پشتونخوا میپ کے چیئرمین جناب محمود خان اچکزی کے خلاف زہر اگلایا جارہا ہے مگر آج ہمارے عوام نے ان ایجنٹوں کو پہچان لیا ہے، مقررین نے حکومتی اداروں کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے ہتھکنڈوں سے باز آجائی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں