حلقہ انتخاب کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہرفورم پر بھرپوراقدامات کئے جارہے ہیں ،حاجی نورمحمد دمڑ

زیارت عوام کو گیس کی بہترین سہولت ملنے سے صنوبر کے جنگلات محفوظ ہونگے،وفاقی حکومت اور گیس حکام ضلع زیارت گیس پریشرکا مسئلہ حل کرنے کا سنجیدگی سے اقدامات کریں ،صوبائی وزیر کی گیس حکام سے ملاقات

بدھ 20 جنوری 2021 23:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہرفورم پر بھرپوراقدامات کئے جارہے ہیں ضلع زیارت میں گیس کی کمی وجہ سے ضلع زیارت، سیاحوں شدید سردی میں شدید مشکلات کاسامنا کرنے کے ساتھ ساتھ صنوبر کی قیمتی جنگلات کا شدید نقصان پہنچ رہا ہے وفاقی حکومت اور گیس پریشر کی کمی کا نوٹس لیکر یہ مسئلہ کو ہمیشہ کیلئے ختم کیا جائے ۔

۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایکٹنگ جنرل منیجر سید محمد کاکڑ،ڈپٹی جنرل منیجر محمد انور بلوچ انجینئر محمد اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ضلع زکوا? چیئرمین زیارت سعداللہ دوتانی، عبدلغفور کاکڑ اور ظفر رند بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے گیس حکام سے زیارت اور سنجاوی کے لیے علیحدہ ڈیڈیکیڈ گیس لائن کے حوالے سے تفصیلی ملاقات ہوئی سوئی گیس کے جنرل منیجر نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو یقین دہانی کی کہ وہ اس حوالے سے ایک ہفتہ کے اندر سروے کرکے کرفیزبلیٹی رپورٹ تیار کر کے مطلقہ حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اور دوبارہ ایک مشترکہ اجلاس کاانعقاد بھی کیا جائے گا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع زیارت کا گیس پریشر کی کمی کے مسئلہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان نے بھی وفاقی حکومت اور گیس کو حکام سے نوٹس لینے کیلئے رابطہ کیا گیا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع زیارت سٹی کی گیس پریشر کی کمی دور کرنے اور ضلع یارت کے تمام علاقوں کو گیس کی فراہمی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع زیارت کے دونوں تحصیل زیارت و سنجاوی کو گیس کی سہولت ملنے سے دنیا کا دوسرا بڑا قدرتی صنوبر کے جنگلات محفوظ ہوگا انہوں نے کہاکہ موسم سرما میں زیارت منفی 12 سنٹی گریڈ سردی پڑتا ہے اورسردی سے بچاؤ کیلئے گیس نہ ہونے کی صورت میں لوگ صنوبر کے قیمتی جنگلات کو بہ امر مجبوری اندھین کے طورپر استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ضلع زیارت کا دنیا کا دوسرابڑا صنوبر کا قدرتی جنگل کو بچایا جا سکے اور ضلع کے عوام کو گیس کی بہترین سہولیت فراہم کرے انہوں نے کہاکہ حلقہ کے تمام اجتماعی مسائل حل کیلئے بھرپوراقدامات کررہاہوں انہوں نے کہاکہ گیس حکام کی یقین دہانی اور گیس پائپ لائن کی ایک ہفتے کے اندر اندر سروے کرنے پر گیس حکام کاشکریہ ادا کرتا ہوں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں