ٹیکس نا دہندگان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کیخلاف کارروائی ،متعدد فرینچائز سیل

بدھ 20 جنوری 2021 23:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) ایڈمنسٹریٹر سیدال خان لونی کے احکامات پر بدھ والے روز ٹیکس نا دہندگان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں جناح روڈ اور آرٹ اسکول روڈ پر واقع متعدد فرینچائز سیل کر دئیے گئے، میونسپل مجسٹریٹ i عبدالباسط بزدار، انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل محمد قاسم خان، میونسپل مجسٹریٹ ii سربلند کھوسہ، میونسپل ریڈر عمران کاکڑ اور میٹروپولیٹن ٹیکس برانچ کے متعلقین کی نگرانی میں کوئٹہ کے محمد علی جناح روڈ اور آرٹ اسکول روڈ پر واقع متعدد ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے فرینچائز کو شہر میں آویزاں وال چاکنگ اور ایڈورٹائزمنٹ بل بورڈ کے واجب الادا ٹیکس کے بقایاجات جمع نہ کرنے پر سیل کر دئیے گئے، میونسپل مجسٹریٹ عبدالباسط بزدار کا کہنا تھا کہ میٹروپولیٹن ٹیکس برانچ کی جانب سے کمپنیوں کو واجبات جمع کرنے کے لئے کئی بار نوٹِسز جاری کیے گئے تھے مگر کوئی ردعمل سامنے نہ آنے پر مجبوراً کارروائی عمل میں لانی پڑی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں