ماحول کو محفوظ رکھنے کیلئے درخت لگانے ناگزیر ، انسان درختوں کے بغیر اپنے وجود کے بارے میں نہیں سوچ سکتے،کیپٹن (ر) فضیل اصغر

درخت آکسیجن کی فراہمی کے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں ہماری مدد کرتے ہیں ،درخت اور جنگلات ہمارے زمین کے کل رقبے کے تناسب کے لحاظ سے کافی نہیں ہیں،چیف سیکرٹری بلوچستان

جمعرات 21 جنوری 2021 23:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا ہے کہ انسان درختوں کے بغیر اپنے وجود کے بارے میں نہیں سوچ سکتے اور یہ آکسیجن کی فراہمی کے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں ہماری مدد کرتے ہیں لیکن ہمارے درخت اور جنگلات ہمارے زمین کے کل رقبے کے تناسب کے لحاظ سے کافی نہیں ہیں۔

اپنے ماحول کو محفوظ رکھنے کے لئے درخت لگانے ناگزیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹری پلانٹیشن کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنگلات محمد صدیق منوخیل، سیکرٹری ماحولیات محمد طیب لہڑی، کمشنر کویٹہ اسفند یار خان کاکڑ، ایڈمنسٹریٹر کیو ایم سی سیدال خان اور ڈویژنل کمشنرز نے بزریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ جنگلات کی جانب سے مختلف اضلاع میں درختوں کے لگانے سے متعلق دی جانے والی بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ شجر کاری اور جنگلات کے فروغ کے ذریعہ نہ صرف ماحول کو بہتر بنایا جاسکتاہے بلکہ اس سے روزگار کے مواقعوں اور معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ ضلعوں میں درختوں پر توجہ دی جائے کہ زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت لگائے جائیں انہوں نے کہا کہ کون، زیتون سمیت صوبے کے موسم کے مطابق مختلف اقسام کے درختوں کو متعارف کرایا جائے اور ائیر پورٹ روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں خوصورت پودے اور پھول لگائے جائیں جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو جائے انہوں نے کہا کہ صوبے کی تمام یونیورسٹیوں، کالجز اور سکولوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں کیونکہ وزیراعظم پاکستان کے سونامی بلین ٹری مہم کے تحت لاکھوں کے حساب سے درخت لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں شجر کاری کے شعور کو اجاگر پیداکی جائیں تاکہ ہر شہری اپنے اپنے علاقے کی خوبصورتی میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔۔چیف سیکرٹری نے جنگلات کے فروغ اورجنگلات کی غیرقانونی کٹائی کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے چیف سیکرٹری نے تمام ڈویژنل کو ہدایت کی کہ شجرکاری سے متعلق باقاعدہ رپورٹ پیش کی جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں