حلقہ انتخاب میں نہ روکنے والا ترقیاتی منصوبوں کیلئے ٹینڈرنگ کا سلسلہ جاری ہے ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

حلقے انتخاب کے منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے حلقہ انتخاب ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوگا،صوبائی وزیر

جمعرات 21 جنوری 2021 23:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیرپی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے حلقہ انتخاب میں این ایچ اے کی تعمیر کے علاوہ فارم ٹومارکیٹ سڑکوں کے علاوہ مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے پی ڈی ایم کے غبارہ سے ہواہ نکل چکی ہے عوام ترقی، روزگار چاہتے ہے جبکہ پی ڈی ایم ملکی مشعیت کی تباہی اور ملک میں جاری ترقی کا پہہ روکنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جس سے قوم نے مسترد کردیا ہے پی ڈی ایم کا اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے فیصلے، ضمنی انتخابات اور سینٹ انتخاب میں حصہ نہ لینے کے فیصلے یوٹرن لے لیا ہے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں پردے کے پیچھے اپنی جماعت کیلئے این آر او چاہتے لیکن عمران خان نے این آر او دینے سے صاف انکار کردیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی و زیارت سے آئے ہوئے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام سے بلند وبانگ دعویں نہیں بلکہ عملی کام کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے عوام کے ساتھ ماضی کے نام نہاد مسترد شدہ قوم پرست اور مذہبی جماعتوں کی حکمرانوں کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں کا خاتمہ ہوچکا ہے اب ان تمام زیادتیوں کا ازلہ کرینگے اور حلقہ کے دونوں اضلاع ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور انہوں نے کہاکہ حلقے کے دونوں اضلاع میں نیشنل ہائی ویز کی تعمیر کے علاوہ حلقے میں فارم ٹورمارکیٹ سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا انہوں نے کہاکہ حال ہی میں حلقہ انتخاب میں مختلف علاقوں سنک منہ ٹو اغبرگ روڈ،کاندیڑہ، ٹونری ڈاگ روڈ،زیارت ٹو ہرنائی ڈومیارہ روڈ،دکی مین روڈ ٹو بغاو شنلیز خرشنگ روڈ، زندہ ٹو ریگوڑہ عالمگیر چوک فارم ٹومارکیٹ سڑکوں کی ٹینڈر اخبارات میں جاری ہوچکا ہے جلد ٹینڈر کا عمل ہوکر ترقیاتی منصوبوں پر آغاز ہوگا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ فارم ٹو مارکیٹ سڑکوں کی تعمیر اور قومی شاہراہوں کی نیشنل ہائی ویز کی تعمیر سے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا انہوں نے کہاکہ قومی شاہراہوں کی تعمیر سے علاقے کے معدنیات، زراعت کو فروغ ملے گا اور عوام کو روزگار ملے گا انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کردیا ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے عوام کے تمام مسائل کو مرحلہ وار حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس موقع پر حلقہ انتخاب سے آئے ہوئے وفود میں شامل افراد نے اپنے مسائل کے حل کیلئے درخواستیں پیش کئے جن پر بعض پر موقع پر ہی احکامات جاری کردیا گیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے درمیان شدید اختلافات کا شکار ہے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہواہ نکل چکا ہے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں رات کی تاریکی اور پردے میں حکومت سے این آر او ریلیف اپنے جماعتوں کیلئے مانگ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی مقبولیت میں روزبروز کمی ہورہی ہیں انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس کو جواز بناکر اپوزیشن واویلا کررہے ہیں جبکہ اپوزیشن کے تمام جماعتوں کو غیر ملکی فنڈنگ کے ثبوت موجود ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ موجودہ حکومت عوامی حکومت ہے جوکہ اپنی آئینی مدت پوری کریگا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں