بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے،بلال خان کاکڑ

جمعرات 21 جنوری 2021 23:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے کوآرڈیینیٹر برائے پبلک افیئرز بلال خان کاکڑ نے سبی میں ایف سی اہلکاروں پر بم دھماکہ،نوجوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے مذمتی بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

پوری قوم اپنی فورسز کے ساتھ ہے اور دہشت گرد اپنیمذموم مقاصد میں اپنے اپ کو ناکام پا کر عوام اور فورسز پر حملے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن کی بحالی کیلیے حکومت اور ادارے تمام وسایل بروے کار لا رئے ہیں اور ایسے واقعات میں ملوث دہشت گردوں اور تخریب کاروں کو کیفر کردار تک ضرور پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر دھماکے کرنے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔

دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی ادارے، حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے ان حملوں کے باوجود دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں کمی نہیں بلکہ شدت آئے گی۔دہشت گردی میں ملوث عناصر اور ان کے ألہ کار جب تک قانون کی گرفت میں نہیں آئیں گے اس وقت تک ان کا تعاقب کیا جائے گا۔اور ان پر کوئی رحم اور ترس نہیں کھایا جائے گا انہوں نے اس المناک واقعے کے نتیجے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک شہداء کی مغفرت اور پسماندگان اقرباء اور خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں