بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری و ملاوٹی دودھ اور سیوریج کے پانی سے کاشت کردہ سبزیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

جمعرات 21 جنوری 2021 23:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری و ملاوٹی دودھ اور سیوریج کے پانی سے کاشت کردہ سبزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جمعرات کے روز بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ناقص دودھ کی فروخت پر ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں قائم رحمان ملک شاپ سیل کردی جبکہ چار دیگر دودھ کی دکانوں سمیت ایک جنرل سٹور و ملک شاپ پر جرمانے عائد کردئیے۔

ملک شاپس سے موقع پر ٹیسٹ کیا گیا ملاوٹی دودھ اور جنرل سٹور سے بر آمد ہونے والا چائنیز نمک موقع پر تلف کر دیا گیا۔علاوہ ازیں سیوریج کے پانی سے کاشت کردہ سبزیوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران بی ایف اے حکام نے کلی رمضان، کلی پائند، سبزل روڈ، کلی داد شاہ اور کلی گل محمد میں کئی ایکڑ راضی پر سیوریج کے زہریلے پانی سے سیراب کی جانے والی مختلف سبزیوں کی تیار و زیر کاشت فصلیں تلف کر دیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں