کوئٹہ سے رواں ماہ خسرہ کے زیادہ کیس رپورٹ ہورہے ہیں ، متاثرہ علاقوں میں کیسوں کی جانچ کا عمل جاری ہے ،ضلعی ناظم صحت کوئٹہ

جمعرات 21 جنوری 2021 23:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) ضلعی ناظم صحت کوئٹہ ڈاکٹر احمد زمان جمالی نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے رواں ماہ خسرہ کے زیادہ کیس رپورٹ ہورہے ہیں ، متاثرہ علاقوں میں کیسوں کی جانچ کا عمل جاری ہے ،یہ بات انہوںنے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ضلعی ناظم صحت کوئٹہ ڈاکٹر احمد زمان جمالی نے مزید کہا کہ روان ماہ کوئٹہ سے خسرہ کے زیادہ کیس رپورٹ ہورہے ہیں اس سلسلے میں ٹیمیں تمام متاثرہ علاقوں میں جاکر کیسوں کی جانچ کر کے متاثرہ بچوں کو وٹامن اے کے قطرے اور ادویات فراہم کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں مجموعی طور پر اب تک چار ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی گئی ہے، انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ایک سال سے دس سال تک کی عمر کے بچوں کو قریبی مرکز صحت یا موبائل ٹیموں سے خسرہ کا ویکسین ضرور لگوائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں