مچ کے قریب کوچ اور مسافر ویگن کے درمیاں تصادم،تین مسافر جاںبحق ،27زخمی

جمعرات 21 جنوری 2021 23:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) ضلع کچھی کے علاقے مچ کے قریب کوچ اور مسافر ویگن کے درمیاں ٹکر کے نتیجے میں تین مسافر جاںبحق جبکہ 27زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز حکام کے مطابق جمعرات کوکوئٹہ سے سکھر جانے والی مسافر کوچ مخالف سمیت سے آنے والی ویگن سے پیر غائب کے مقام پر ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ویگن ڈرائیور سمیت تین مسافر جاں بحق جبکہ 27زخمی ہوگئے لیویز نے جاںبحق ہونے والے مسافروں کی میتیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال مچ منتقل کردیا مزیدکاروائی جاری ہے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں