کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی بحالی کیلئے پولیس افسران وجوانوں کی قربانیوں کے باعث ہم آگے بڑھ رہے ہیں،محسن حسن بٹ

بلوچستان پولیس کی تاریخ شہدا کی قربانیوں سے بھر ی ہے ،بلوچستان کے تمام تھانوں میں ایف آئی آر ٹرانسفر پوسٹنگ ڈیجیٹل سٹم سے اور تمام ملازمین کا ریکارڈ کمپیو پرائز سٹم سے منسلک کر دیا گیاہے،انسپکٹر جنرل بلوچستان

جمعرات 21 جنوری 2021 23:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی بحالی کیلئے پولیس افسران وجوانوں کی قربانیوں کے باعث ہم آگے بڑھ رہے ہیں بلوچستان پولیس کی تاریخ شہدا کی قربانیوں سے بھر ی ہے پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے چستان کے تمام تھانوں میں ایف آئی آر ٹرانسفر پوسٹنگ ڈیجیٹل سٹم سے اور تمام ملازمین کا ریکارڈ کمپیو پرائز سٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے،آاابادی کے لحاظ سے شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے تھانوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے ڈی ایس پی شہید امیر محمد دستی تھانہ کے اضافہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

یہ بات انہوں نے سبزل روڈ پر ڈی ایس پی شہید امیر محمد دستی تھانے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ محمد اظہر اکرم ایس ایس پی آپریشن اظفر میسر ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسدخان ناصر ، ایس پی صدر ڈویژن شوکت مہمند ،ایس پی روف بڑیچ ، ا ے ایس پی صدر سرکل ارتضی کمیلی ، اے ایس پی سریاب سرکل محمد اخلاق تارڑ ، ایس پی انوسٹی گیشن صدر علی نواز، ڈی ایس پی سٹی آصف غفور ، ایس ایچ او امیر محمد دستی تھانہ محمد عتیق دستی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے آئی جی نے کہا کہ کوئٹہ کی آبادی کے لحاظ سے تھانوں کی تعداد انتہائی کم تھی جرائم اور دہشت گردی کی روک تھام میں بھی مشکلات پیش آتی تھی اس حوالے سے ایک پلان تیار کیا گیا جس کی منظوری حکومت بلوچستان نے بھی دیدی اس منصوبے کے تحت آج تیسرے تھانے ڈی ایس پی شہید امیر محمد دستی کا افتتاح کر دیا ہے جس کیلئے سابق ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ اور ہماری ٹیم نے بڑی محنت کی آج اس محنت کا پھل سب کے سامنے ہے کلی عمر کا تھانہ بھی جلد قائم ہو جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ پولیس امن وامان کی بہتری اور جرائم پیشہ عناصر سمیت دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے حکومت کی جانب سے پولیس کو تمام وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں نئے تھانے کی تعمیر سے لو گوں اور علاقہ مکینوں میں پائے جانیوالے عدم تحفظ کے خوف کو ختم کرنے میں مدد ملے گی پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام تھانوں میں ایف آئی آر ٹرانسفر پوسٹنگ ڈیجیٹل سٹم سے اور تمام ملازمین کا ریکارڈ کمپیو پرائز سٹم سے منسلک کر دیا گیا ہمیں جدید ٹیکنالوجی کا بھر پور فائدہ اٹھانا ہے حکومت کی جانب سے تمام وسائل اور سہولیت فراہم کی جا رہی ہے جن کی روشنی میں صوبے میں امن کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کام کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی بحالی کیلئے پولیس افسران و جوانوں کی قربانیوں کے باعث ہم آگے بڑھ رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے تھانہ ڈی ایس پی شہید امیر محمد دستی کا افتتاح کیا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس کی تاریخ شہید کی قربانیوں سے بھر ی ہے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر صوبے بھر میں امن و امان قائم کیا ہم اپنے شہدا کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں