کوئٹہ شہر کے 13تھانوں کے ایس ایچ اوتبدیل کردئیے گئے ، 9انسپکٹر ز کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت

جمعرات 21 جنوری 2021 23:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) کوئٹہ شہر کے 13تھانوں کے ایس ایچ اوتبدیل جبکہ 9انسپکٹر و سب انسپکٹران کو پولیس لائن ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت ، جمعرات کو ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ محمداظہر اکرم نے شہر کے 13تھانوں کے ایس ایچ او ز کو تبدیل کرتے ہوئے انسپکٹر محمد انور کھوکھر کو ایس ایچ او سولائن تھانہ ، انسپکٹر محمد مختیار کو ایس ایچ اوقائد آباد تھانہ، انسپکٹر شوکت جدون کو ایس ایچ اور ایئر پورٹ تھانہ،انسپکٹر عاشق حسین کو ایس ایچ او نوحصار تھانہ، انسپکٹر عبدالرب کو ایس ایچ او کچلا ک تھانہ، انسپکٹر غلام مصطفی کو ایس ایچ اونیو کچلاک تھانہ، سب انسپکٹر عابد رضا مینگل کو ایس ایچ اور خالق شہید تھانہ، سب انسپکٹر محمد بابر بلوچ کو ایس ایچ اور خروٹ آباد تھانہ،سب انسپکٹر جاوید اختر بزدار کو ایس ایچ او انڈسٹریل تھانہ، سب انسپکٹر ہدایت اللہ ترین کو ایس ایچ او منظور ترین تھانہ ،سب انسپکٹر نیاز حسین کو ایس ایچ او سٹی تھانہ، سب انسپکٹر ثناء اللہ کو ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹائون تھانہ، سب انسپکٹر عتیق الرحمن دشتی کو ایس ایچ او امیر محمد دشتی تھانہ تعینات کردیا جبکہ انسپکٹر عجب خان، انسپکٹر اللہ وسایا، انسپکٹر شان محمد ،انسپکٹر ملک محمد مراد، انسپکٹر محمد عتیق، سب انسپکٹر زمین حسین،سب انسپکٹر محمد حمید، سب انسپکٹر نصیر احمد اور سب انسپکٹر ملک محمد آصف کو پولیس لائن ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں