صوبائی حکومت فوری طور پر ایپکا میٹر وپولیٹن کارپوریشن کے مطالبات تسلیم کرئے ، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان

جمعہ 22 جنوری 2021 22:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پر ایپکا میٹر وپولیٹن کارپوریشن کے مطالبات تسلیم کرئے ایڈ منسٹریٹر کی جانب سے تمام مطالبات کو جائز قرار دینے کے باوجود بھی تاحال ان کے حل کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنا حیرت کا باعث ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت فوری فوری پر تمام مطالبات کو حل کرئے بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹروپولیٹن کوئٹہ کے ملازمین کا سرو س اسٹرکچر بنا یا جائے ملازمین کے پے سلپ کا دیرینہ مسلہ حل کرتے ہوئے اے جی آفس کی طرز پر بنا یا جائے ،دفتر کی مختلف برانچوں میںعرصہ دراز سے تعینات ملازمین کو مختلف برانچوں میں تبدیل کرکے تمام ذیلی برانچوں کو بحال کیا جائے ،میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کو بلا زامتیاز بلڈنگ اور میڈیکل الاونس کی فراہمی یقینی بنائی جائے لواحقین کوٹہ کے تحت ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو فی الحال کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے تمام ملازمین کو ہاوس ریکوزیشن دیا جائے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کے تمام مطالبات بالکل جائز اور حقائق پر مبنی ہیں بیان میں جی ٹی اے کی جانب سے ایپکا میٹروپولیٹن کارپوریشن کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہی

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں