انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا کی زیر صدارت اجلاس

نواں کلی کے تاجروں کے مسائل پر اظہار خیال کیا گیا

جمعہ 22 جنوری 2021 22:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا کی زیر صدارت انجمن تاجران نواں کلی کی کابینہ کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے جنرل سیکٹری عمران ترین ،حیدر آغا، رشید آغا نے شرکت کی اجلاس میں نواں کلی کے تاجروں کے مسائل پر اظہار خیال کیا گیا اور انجمن تاجران نواں کلی نے مجسٹریٹوں کی طرف سے تاجروں کو بیعزت کرنے کی شدید مخالفت کی اور مجسٹریٹس کی طرف دکانوں کو سیل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا اسی دوران انجمن تاجران بلوچستان کو نواں کلی کے ٹریفک مسائل سے آگاہ کیا جس پر انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا اور جنرل سیکٹری عمران ترین کی انجمن تاجران نواں کلی کے وفد کے ساتھ ایڈشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثاقب خان کاکڑ سے ملاقات کی اور انہیں نواں کلی کے تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر اے ڈی سی آر ثاقب کاکڑ نے انجمن تاجران بلوچستان کی درخواست پر نواں کلی میں ٹریفک کی بحالی کیلئے پہلے سٹاف سے ٹیچر کالونی تک ٹریفک وارڈن کی تعیناتی کیلئے ڈی آئی جی پولیس اور ایس ایس پی ٹریفک کو مراسلہ بھیجا گیا اس موقع پر انجمن تاجران نواں کلی کے صدر ولی افغان جنرل سیکٹری حاجی حسن خلجی ڈاکٹر ظاہر سلیمانخیل، محمد فیصل ناصر ، حاجی محمد داود خلجی ،احسان الحق درانی ،غلام محمد خلجی محمد اقبال ناصر ،سرداراختر محمد تاجک، یار محمد نورزئی ، عبدالواحد بڑیچ، محمد سلیم خلجی، محمد خان خلجی ،محمد امین کاکڑ ، امان اللہ بابر ،میر عبدالمالک رند ، محمد سلمان سلیمانخیل ، محمد آصف خان ، جان محمد خلجی، فدا محمد نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے اے ڈی سی آر ثاقب کاکڑ کا شکریہ ادا کیا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں