بلوچستان پاکستان کا سب سے زیادہ پسماندہ صوبہ ہے اور یہاں پرغربت کی لکیر صفر سے نیچے ہے، میر عبدالکریم نوشیروانی

جمعہ 22 جنوری 2021 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے زیادہ پسماندہ صوبہ ہے اور یہاں پرغربت کی لکیر صفر سے نیچے ہے اور اس پر ظلم کی انتہاء کے حکمرانوں نے ایران سے خوردنوش کی اشیاء اور ایرانی سامان،تیل پر پابندی لگاکر غریب عوام کو نان شبینہ کا محتاج کر دیا جس سے لوگ منشیات کی جانب راغب اور چوری ڈکیتی پرمجبور ہوجائینگے کیونکہ بلوچستان ایران افغانستان بارڈر پر واقع ہے بلوچستان کے عوام کاکاروبار انہی دو ممالک سے صدیوں سے چلا آرہا ہے جبکہ دوسر ی جانب بلوچستان کی زراعت بھی تباہ ہوچکی ہے بجلی نہ ہونے سے زمیندار قرضوں میں ڈوب چکے ہیں حکمرانوں کو چاہیے کہ بلوچستان کی عوام کیلئے یہاں پر فیکٹریاں کارخانے لگائیں تاکہ غریب عوام اپنے بچوں کا پیٹ پال سکی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں