کوئٹہ ،چیف سیکرٹری بلوچستان نے صوبے میں جیل اصلاحات کے منصوبوں پر عمل درآمد شروع کردیا

جمعہ 22 جنوری 2021 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال خان کی ہدایت پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے صوبے میں جیل اصلاحات کے منصوبوں پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن(ر)فضیل اصغر نے پارلیمنٹری کمیشن برائے انسانی حقوق پر رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

جو کہ بطور ٹرسٹ رجسٹرڈ ہے اور اس تنظیم میں جیل اصلاحات کیلئے غیر سرکاری اخراجات خرچ کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

صوبے بھر کے جیلوں میں قیدیوں کے صحت کے مسائل، ماہر نفسیات کی دستیابی دینی علما کی دستیابی، مہارت کی ترقی کیر یکٹر بلڈنگ، صحت مند سرگرمیوں کو فرغ دینا اور رہائی کے بعد نگہداشت اور فلاح بہبود ے کے حوالے سے حکومت بلوچستان مذکورہ تنظیم کے مابین مفاہمت نا مے پر جلددستخط کئے جائیں گی

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں