کوئٹہ ،ساس کا بیٹے کیساتھ مل کربہو پر تشدد ،گنجا کردیا

پانی کے پائپ سے جسم پروار ،ہمسایوں کی شکایت پر پولیس نے ساس بیٹے اور بہو کے کزن کو گرفتار کرلیا

جمعہ 22 جنوری 2021 23:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کی لیبر کالونی میں ساس کا بیٹے کے ساتھ مل کربہو پر تشدد ،بہوکو گنجا کردیاپانی کے پائپ سے جسم پروار بھی کئے ہمسایوں کی شکایت پر پولیس نے ساس بیٹے اور بہو کے کزن کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او خالق شہید تھانہ عابد مینگل نے بتایا کہ مشرقی بائی پاس کے علاقے لیبر کالونی کا رہائشی فیض محمد جو اس وقت جیل میں ہے کی والدہ نے اپنی بہو لائبہ کو گھر سے باہر جانے سے نہ روکنے پر گزشتہ روز ااپنے چھوٹے بیٹے علی محمد کے ساتھ ملکر بہو (ر)کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گنجا کر دیا اورپانی کے پائپ سے جسم پروار بھی کئے جبکہ بہو کے کزن امیر محمد نے ساس کو تشددکر کے زخمی کر دیابہوخالق شہید تھانے پہنچ گئی پولیس نے رپورٹ درج کر کے ساس اسکے بیٹے علی محمد اور بہو کے کزن امیر محمد کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس نے بہو لائبہ کوویمن پولیس سنٹر سٹی منتقل کر دیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں