ما ئکرون پلاسٹک کی تھیلی کا استعما ل مثبت عمل ثابت ہوگا ،یہ شاپنگ دوبادہ استعمال میں لایا جا سکتا ہے ،مٹھا خان کاکڑ

جمعہ 22 جنوری 2021 23:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) صوبائی مشیر لائیواسٹاک و ماحولیات مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ ما ئکرون پلاسٹک کی تھیلی کا استعما ل ایک مثبت عمل ثابت ہوگا کیوں یہ شاپنگ دوبادہ استعمال میں لایا جا سکتا ہے آلودگی پر بھی قابو ہوسکتا ہے لوگوں میں زیادہ سے زیادہ شعور دینا ہوگا جو عوام اسکے استعمال سے بے خبر ہے شہروں اورگلیوں میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے انسانی صحت پر بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور بہت سے مسائل سے پیدا ہو رہے ہیںعام پلاسٹک تھیلوں کی روک تھاک کرنا ضروری ہوگیا ہے یہ ملک ہمارا ہے اس کو صاف بھی رکھنا ہمارا فرض میں شامل ہے اور حکومت بھی اس کے لیئے باقاعدہ ایک مضبوط حکمت عملی کرنا ہو گئی جس میں عام شاپر کا استعمال اور خریدوفروخت پر پاپندی لگا ئے جائے اور جرمانہ اور سزا بھی ہونا چاہے اس میںلاء ان فورس مینٹ کے ساتھ میٹروپولیٹن ، ایف سی ،لیویزفورس ،کسٹم اور دیگر محکمے ان سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگااستاتذہ اور طلبا ء میں ماحولیات کے حوالے مہم شروع کرنا ہوگئی اس کا باقاعدہ ماحولیات سے مطلق سلیبس مضبون ہونا چاہے تاکہ یہ پیغام گھرگھر تک ماحولیاتی تبدلیوں اور اسکے ہونے والے اثرات سے باخبر ہونا ضروری یہ بات انہوں نے محکمہ ماحولیات کی زیر اہتمام مائکرون کی شاپنگ بیگ کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی ماحولیات سیکرٹری طیب لہڑی،صوبائی سیکرٹری بہودآبادی رئوف بلوچ ،ڈپٹی کمشنر میجر (ر) اورنگزیب بادینی ،ڈاریکٹر جنرل ماحولیات محمد ولی کاکڑ،ایڈیشنل سیکرٹری ماحولیات محمد فاروق سمیت آلا افسران شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں