ضلع ہرنائی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے عوام مشکلات سے دوچار ہے ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

لوڈشیڈنگ میں کمی کرنے کیلئے کیسکو چیف ملاقات کی جنہوں جلد لوڈشیڈنگ میں کمی کرنے کی یقین دہانی کی ،صوبائی وزیر

جمعہ 22 جنوری 2021 23:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث ضلع کے عوام کو شدید مشکلات سامنا ہے لوڈشیڈنگ میں کمی اور گریڈ اسٹیشن ہرنائی میں مزید فیڈرز کیلئے کیسکو چیف سے ملاقات کی جنہوں نے ہرنائی میں بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کرنے کی یقین دہانی کی گریڈ اسٹیشن ہرنائی جس سے حال ہی میں میری کوشش سے آپ گریڈ ہوچکا ہے لیکن گریڈ اسٹیشن میں ٹوٹل ایک ، دو فیڈرز سے ہے جو آوار لوڈ ہونے کی وجہ سے بجلی کا ٹرپنگ کا مسئلہ درپیش ہے گرید اسٹیشن میں مزید فیڈرز کیلئے پی سی ون تیار کیا گیا ہے جلد وزیر اعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان سے ہرنائی گریڈ اسٹیشن میں مزید فیڈرز کیلئے فنڈزکی منظورلیکر یہ مسئلے کو بھی جلد حل کردیا جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں چیف ایگز یکٹو آفیسر کیسکو محمد عارف سے ملاقات کے بعد ہرنائی کے نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ ہرنائی کے نوجوانوں پر مشتمل ایک وفد کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو کیسکو محمد عارف سے انکے آفس میں ملاقات کی اور کیسکو چیف کو ہرنائی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور کیسکو آپریشن ہرنائی کے مقامی انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں کو باری ، باری بجلی کی فراہمی کے حوالے سے تفصیل سے کیسکو چیف کو آگا کیا گیا کیسکو چیف نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو یقین دلایا کہ بہت جلد ہرنائی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے گے اور ساتھ ہی یہ نمبر واری کا سلسلہ جو مقامی سطح پر کیسکو انتظامیہ نے جاری کیا ہے اس بھی ختم کردیاجائے گا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کیسکو چیف کی جانب سے ضلع ہرنائی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ میں کمی اور دیہی علاقوں میں نمبر واری سسٹم ختم کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اس موقع پر ہرنائی کے نوجوانوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہمارے دروازے اپنے عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی وزیارت سنجاوی کے عوام کے تمام اجتماعی کے حل کیلئے کوشش کررہاہوں انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت خصوصاًً وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے کے تمام حلقوں کے بنیادی مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا اور نہ ہی اس سلسلے میں کسی بھی محکمے کی غفلت و لاپرواہی کوبرداشت کرونگا حلقے کے دونوں اضلاع کے تمام محکموں کے آفیسران کو پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ عوامی مسائل میں غفلت ولاپرواہی کرنے والے آفیسران کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں جو بھی آفیسران عوامی مسائل کے حل میں رکائوٹ ڈالنے کی کوشش کرے گا انکے خلاف ایکشن ہوگا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہم آج جس مقام پر ہے یہ حلقہ کے عوام کی اعتماد اور مرعون منت ہے جس سے ٹھیس پہنچائے گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں