کوئٹہ، تہرے قتل میں گرفتار نرس 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ہفتہ 23 جنوری 2021 23:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2021ء) جوڈیشل مجسٹریٹ الیون کوئٹہ( ووکیشنل) جناب علی بیگ نے تہرے قتل میں گرفتار نرس کو 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرد یا گزشتہ روز پولیس نے کوئٹہ کے علاقے کینٹ میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کے دوران شوہر اور دو بیٹیوں کو قتل کر نے والی ملزمہ نرس بی بی سمیرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ الیون کے رو برو پیش کیا گیا عدالت نے ملزمہ سمیرا کو سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے ملزمہ کو سٹی تھانے میں واقع وومن رپورٹنگ سینٹر منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں