بلوچستان پولیس کی مشترکہ کاوشوںکی بدولت دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے ،کیپٹن (ر) اظفر میسہر

دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور امن کے قیام میں ہمارے آفیسران اور جوانوں نے اپنی جانیں قربان کر کے امن کو یقینی بنایا ہے ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ

ہفتہ 23 جنوری 2021 23:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر) اظفر میسہرنے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس کی مشترکہ کاوشوںکی بدولت دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور امن کے قیام میں ہمارے آفیسران اور جوانوں نے اپنی جانیں قربان کر کے امن کو یقینی بنایا ہے بلوچستان پولیس نے عوام کو بنیا دی سہولیا ت کی فراہمی کے لئے بلوچستا ن پولیس ڈیجٹیلا ئزیشن کے ساتھ ساتھ عصرے حاضر کے جدید تقاضوں اور ضابطوں پر عمل کر کے آئی ٹی کی نئی جہتیں متعارف کروا کر سیف سٹی ، ڈی 3سی ڈیٹا ، کمانڈاور کمیونیکشن سینٹر کے قیام کو عمل میں لا کر کریمنل ریکارڈ کے تحت مختلف صوبے کے 1.6ملین مجرموں کا ڈیٹا اکھٹا کیا ہے اور عوام کو آسان ایف آئی ار کی سہولت دی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے آئی جی پولیس محسن حسن بٹ کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر سپاس نامہ پیش کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محسن حسن بٹ نے 14جنوری 2018کو بلوچستان پولیس کی کمانڈ سنبھالتے ہوئے اپنی پیشہ وانہ صلاحیتوں فیصلہ سازی اور دانشمندی سے منظم اور مضبوط بناتے ہوئے دہشت گردی ، ٹارگٹ کلینگ سمیت دیگر جرائم پر قابو پاتے ہوئے بلوچستان پویس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے بلوچستان پولیس کو 2020کے سال میں ڈیجٹیلا ئزیشن کے ساتھ ساتھ عصرے حاضر کے جدید تقاضوں اور ضابطوں پر عمل کر کے آئی ٹی کی نئی جہتیں متعارف کروا کر سیف سٹی ، ڈی 3سی ڈیٹا ، کمانڈاور کمیونیکشن سینٹر کے قیام کو عمل میں لا کر کریمنل ریکارڈ کے تحت مختلف صوبے کے 1.6ملین مجرموں کا ڈیٹا اکھٹا کیا اور عوام کو ایف آئی ار درج کرانے کے لئے آسان سہولت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کو فعال اور مضبوط بنایاجنہوں نے خطرنا ک آپریشن کر کے کامیابی حاصل کی اورجرائم کی روک تھا م کے لئے 600جونواںپر مشتمل ایگل اسکواڈ قائم کیا جس کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم اور جرائم کی شرح میں اور دہشت گردی کے ناسور پر قابو پانے میں مدد ملی اس کے ساتھ ہی محسن حسن بٹ کی کاوشوں سے بی سے اے ایریا میں منتقلی کے لئے پولیس کو مزید علاقوں پر دسترس حاصل ہوئی اور صوبے میں امن کے لئے بہتری لائی جاسکے اس کے ساتھ ہی پولیس کی ویلفیئر اور فلا ح و بہبود کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جس میں اے ٹی ایف سکول ، نئے تھانوں کا قیام اور پولیس آفیسران کی رہائش کے مختلف رہائشی منصوبے مکمل کیے گے بلوچستان پولیس نے فرائض کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے امن کے قیام کے لئے اقدامات اٹھائے جن کی بدولت دہشت گردی آخری سانس لے رہی ہے بلوچستان پولیس صوبے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنا کلیدی کردار اد ا کر ئے گی�

(جاری ہے)

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں