وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن 8فروری سے کوئٹہ میں 6روز تک سماعت کریگا

منگل 26 جنوری 2021 17:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کردہ کمیشن 8فروری سے کوئٹہ میں 6روز تک سماعت کریگا، محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کردہ کمیشن 8فروری سے 13فروری تک کوئٹہ میں سول سیکرٹریٹ کے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں لاپتہ افراد کے کیسز سنے گا، 6روز سماعت کے دوران کوئٹہ، خضدار، کیچ، قلات، کچھی، مستونگ، تربت، قلعہ عبداللہ، پنجگور، آوران، لسبیلہ ، نوشکی ،چاغی ،خاران کے 61جبکہ راولپنڈی، جنوبی وزیرستان کی2کیسزسمیت 63کیسز کی سماعت ہوگی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں