کوئٹہ سے کراچی کیلئے پروازوں کے بعد اسلام آباد جانے والے پروازوں میں بھی اضافہ

منگل 26 جنوری 2021 19:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) کوئٹہ سے کراچی کیلئے پروازوں کے بعد اسلام آباد جانے والے پروازوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے حکام کے مطابق پی آئی اے نے اپنی ہفتہ وار کویٹہ سے کراچی پروازوں میں اضافہ کے بعد کویٹہ سے اسلام آباد کی پروازوں میں بھی اضافہ کر دیا۔اب بروز ہفتہ شام 4:20 بجے بھی کویٹہ سے اسلام آباد پرواز جایا کریگی۔ جسکا کم سے کم کرایہ 8732 روپے ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں