سلیکٹڈ حکومت بغض اپوزیشن میں مبتلا ھوکر براڈشیٹ کمپنی کو دی گی قوم کے دو کروڑ ستاسی لاکھ ڈالر ضائع کردئیے ، جلیل خان بازئی

بدھ 27 جنوری 2021 00:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) قومی وطن پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جلیل خان بازئی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت بغض اپوزیشن میں مبتلا ھوکر براڈشیٹ کمپنی کو دی گی قوم کے دو کروڑ ستاسی لاکھ ڈالر ضائع کردئیے ۔ براڈشیٹ کمپنی نے اپوزیشن رہنماں کے اثاثوں سے متعلق کوی معلومات بھی فراہم نہیں ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ براڈ شیٹ کمپنی کو دی گی خطیر رقم کے معاملے کی شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات ہونی چاہیے ۔

اور مبینہ طور پر کمیشن لینے والے حکومتی کارندوں کو بینقاب اور اس کے خلاف کاروای ہونی چاہیے ۔ عمران نیازی سرکار نے ملکی اداروں کو بدنام اور تباہی کے دہانے پر پہنچا دیے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی اپنے عملے کو قومی ایرلان پی آی اے میں سفر نہ کرنے کے حوالے سے تنبیہہ کرنا پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسای ہوی ۔

(جاری ہے)

تبدیلی کے نام سے اقتدار تک پہنچنے والی جماعت عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کرنے پہ تلے ہوئے ہیں ۔

ایک کروڑ نوکریاں دینے والی نیازی سرکار ستر ہزار خالی اسامیاں اور ایک سو سترہ ادارے ختم کررہے ہیں جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ عمران نیازی کے سارے دعوے اور وعدے جھوٹ کا پلندہ نکلی لہذا وہ حکومت کرنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں فی الفور مستعفی اور نے انتخابات کا اعلان کردے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں