کریمہ بلوچ کی شہادت اور تدفین سے متعلق ریاست اور ریاستی اداروں کا روئیہ انتہائی منفی اور قابل مذمت رہا،نیشنل پارٹی

بدھ 27 جنوری 2021 00:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ کریمہ بلوچ کی شہادت اور تدفین سے متعلق ریاست اور ریاستی اداروں کا روئیہ انتہائی منفی اور قابل مذمت رہا۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں نے بوکھلاہٹ اور ناشاہستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام انسانی اقدار کو پاوں تلے روند ڈالا جس کی جس قدر بھی مخالفت و مذمت کی جائے کم ہے۔

بیان میں کہاگیا کہ یہ خاندان اور ورثہ کریمہ بلوچ کا استحقاق اور زمہ داری تھا کہ وہ جس طرح مناسب سمجھتے وہ شہید کریمہ بلوچ کی تدفین اور آخری رسومات ادا کرتے اور یہ ان کی مرضی و منشا کے مطابق جہاں سے مناسب سمجھتے محترمہ شہید کریمہ بلوچ کی جسدخاکی کو ایسی راستے سے لے جاتے لیکن ریاست اور اس کے ادارے بے جاہ مداخلت کا مرتکب ہوئے اور ایک انتہائی حساس قومی رہنما کے تدفین اور منتقلی کے عمل میں رکاوٹ بنے جو نہ صرف ناشاہستگی کے زمرے میں آتا ہے بلکہ دنیا کا کوئی سماج و مذہب اس کی اجازت ہر گز نہیں دیتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ امر افسوسناک ہے کہ یہ عمل دوسری بار بلوچستان میں دہرایا گیا اور بلوچستان کے شہید رہنما کی جسدخاکی کی بے حرمتی کی گئی جو ناقابل برداشت اور قومی و وطنی روایات کے خلاف سازش کا تسلسل ہے نیشنل پارٹی شہید بانک کریمہ بلوچ کو ان کے قومی سیاسی جدوجہد پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور اس کا مطالبہ پہلے کرچکا ہے کہ کینیڈا کی حکومت اس قتل کی تحقیقات میں کوئی بھی کثر فروگزاشت نہیں کرے بلکہ اس کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کرے اور قتل کے پس پردہ کرداروں کو بے نقاب کرئے۔ نیشنل پارٹی کی قیادت مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا گو ہے اور متاثرہ خاندان سے اپنی دلی ھمدردی کا اظہار کرتا ہی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں