بلوچستان حکومت کے تمام شعبہ جات محض چندہ مخصوص لوگوں اور مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

بدھ 27 جنوری 2021 00:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ سے سوشل ورک اور سوشیالوجی کے گریجویٹس کے وفد نے ملاقات کیا انہیں گذشتہ کئی سالوں سے سوشل ویلفیئر کے آسامیوں کو پبلک سروس کمیشن نہ بیجھنے کے حوالے سے آگاہ کیا اس موقعے پر ناصر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے تمام شعبہ جات محض چندہ مخصوص لوگوں اور مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے سفارش کلچر تمام اداروں کو تباہ کرچکی سوشل سائنسز سمیت تمام شعبہ جات کے گریجویٹس یونیورسٹیوں سے فارغ ہورہے ہے لیکن ان کو سرکاری محکموں میں میرٹ پر آسامیاں نہیں دی جارہی ہے بیروزگار سوشل ورک اور سوشیالوجی کے مطالبات جائز ہے کہ سروس کمیشن کے زریعے گریڈ سترہ کے آسامیوں کا اعلان کیا جائے لیکن اس کے لئے سرکاری نااہلی کی وجہ سے نوجوانوں کو احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے بنیادی مسائل و محکموں کے کاروائی و آسامیوں کے تشہیر کے لئے بھی نوجوانوں کو احتجاج اور روڈوں پر آنے کے لئے مجبور کرنا ناانصافی یے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں سرکاری اداروں ملازمت کے لئے میرٹ اور قابلیت کے بجائے معیار خرید فروخت اور وزرا کی جی حضوری بن چکی یے روز گار کے مواقع چین لئے جارہے یے جسکی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ہم نوجوانوں کے احتجاج میں انکا بھرپور ساتھ دینگے اور انکے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں