بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 11کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 18765ہوگئی

بدھ 27 جنوری 2021 00:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 11کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 18765ہوگئی، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپور ٹ کے مطابق منگل کو بلوچستان کے تین اضلاع کوئٹہ سے 9،لسبیلہ اور چاغی سے ایک، ایک مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 18765ہوگئی ان افراد میں سے منگل کو 22افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18315ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے 257فعال کیسز موجود ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 193ہے جبکہ صوبے میں 7مریض ہائی آکسیجن فلو پر ہیں تاہم کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں