صحت،تعلیم اور سڑکوں کی حالت زار کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے،ملک ساجد انور خان

حلقہ انتخاب کی عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ،بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،عوامی اجتماع سے خطاب

بدھ 27 جنوری 2021 17:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اورضلع پشین کے حلقہ پی بی 20 پشین III سے نامزد آزاد امیدوار ملک ساجد انور خان نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب کی عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں،صحت،تعلیم اور سڑکوں کی حالت زار کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وہ گزشتہ روز کلی سلیمان خیل اجرم اور نواں کلی سرانان میں انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔اس سے قبل ملک ساجد انور خان کا کلی سلیمان خیل اجرم میں حاجی عبدالعزیز اور نواں کلی سرانان میں عبدالحکیم عرف لوئی لالا و دیگر نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک ساجد انور خان نے عوامی اجتماعات سے خطاب میں کہا کہ حلقہ پی بی 20 پشین کی عوام کو درپیش مشکلات کا ہمیں ادراک ہیں یہاں عوام کو صحت،تعلیم ،روزگار اور دیگر بنیادیںضروریات زندگی کے لئے درکار سہولیات کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں جن کا فوری حل ہماری ترجیحات میں شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام ہمارا ساتھ دے تو ہم ان کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ہماری اولین ترجیح حلقے کی عوام کا بلا امتیاز خدمت ہیں،انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام اچھے اور برے کا تمیز جانتے ہیں اور انہیں معلوم ہیں کہ ماضی میں برسر اقتدار رہنے والی جماعتوں کے منتخب اراکین نے عوامی مسائل کے حل کیلئے کس قدر اقدامات کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ حلقے کے اکثر کلی اور آبادیاں اب بھی گیس ،بجلی اور ٹیلی فونز جیسی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں بلکہ یہاں صحت ،تعلیم اور سڑکوں کی حالت بھی ناگفتہ بہ ہے جن پر کام کی ضرورت ہے میں ان پروگراموں میں شریک افراد کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے اور میرے ساتھیوں کو عزت بخشی ہم امید رکھتے ہیں کہ 16 فروری کو حلقے کی عوام ہمیں مایوس نہیں کریں گے اور وہ ہمارے حق میں ووٹ جیسے جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوئے ہمیں کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں