بلوچستان اسمبلی حلقہ پی بی 20پشین III کا ضمنی انتخاب،امیدواروں نے سرگرمیاں تیز کردیں

جمعیت علماء اسلام اور آزاد امیدوار ملک ساجد خان کاکڑ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع

بدھ 27 جنوری 2021 19:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20پشین III کے ضمنی میں امیدواروں نے سرگرمیاں تیز کردیں ، جمعیت علماء اسلام اور آزاد امیدوار ملک ساجد خان کاکڑ کے درمیان کانٹے دار متوقع ، تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20پشین کے ضمنی انتخاب میں امیدواروں نے انتخابی مہم تیز کردی ہے ضمنی انتخاب میں جمعیت علما ء اسلام اور آزادامیدوار ملک ساجد خان کاکڑ کومضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے ملک ساجد کاکڑ نوجوان ہیں اور پہلی بار انتخاب لڑ رہے ہیں جسکی وجہ سے وہ علاقے کے لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں انہوں نے اپنے منشور میں عوام کی بلا تفریق خدمت کرنے کا عہد کیا ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں