بھارت نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر عالمی برادری کو بے وقوف بنارکھا ہے،پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان

بدھ 27 جنوری 2021 19:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ بھارت نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر عالمی برادری کو بے وقوف بنارکھا ہے۔ وہ آئے دن کشمیریوں پر نت نئے مظالم کے حربے آزماتے ہوئے انہیں اپنے ازلی اور پیدائشی حق سے محروم رکھنے کی کوششیں کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری صرف اور صرف بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔

انہیں آزادی سے کم کوئی چیز قبول نہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ اور غیر قانونی اقدام ختم کرے، بھارت زیر حراست کشمیریوں اور حریت رہنماؤں کو رہا کرے۔ کشمیریوں کو کئی ماہ سے غیر انسانی لاک ڈاؤن کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کشمیری عوام پر لگائی گئی طویل پابندیوں کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے اور بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانے کے لیے کوئی کسر چھوڑی رکھی جائے گی۔

انہوں نے بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیاسمجھ گئی ہے کہ بھارت ایک فاشسٹ اور دہشت گرد ملک ہے اور وہ کشمیروں کی آزادی اور تحریک کو بازور باوز نہیں روک سکتا اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری شہدائ کا خون رنگ لائے گا اور کشمیری آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں