محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مطالبات کے حق میں تین گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال 24ویں روز بھی جاری رہی

بدھ 27 جنوری 2021 19:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اپنے مطالبات کے حق میں تین گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال 24ویں روز بھی جاری رہی اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر وقاص شاہین جنرل سیکرٹری ظفر علی ظفر،ڈائریکٹر تعلقات عامہ نور محمد کھیتران،ٹیکنکل کلرک ایسوسی ایشن کے یونٹ صدر شمس کاکڑ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ کے ملازمین کے جائز اور قابل عمل مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ کے آفیسرز وملا زمین کی مشترکہ ہڑتال گزشتہ 24روز سے جاری ہے اور مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی اور آنے والے دنوں میں احتجاج میں شدت لانے اور مکمل ہڑتال بھی کیا جاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ کو اس کی اہمیت اور کام کے دباؤ کی وجہ سے فوراً پر وفیشنل الا ؤنس دیا جائے۔تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو۔

اس کے علاوہ محکمہ کی ڈی جی کی پوسٹ پر محکمہ کے آفیسر کو تعینات کیا جائے تاکہ محکمے کی کارکردگی مزید بہتر ہوسکے۔انہو ں نے مزید کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اضا فی تنخو اہیں دی جائیں۔جبکہاسمبلی میں بجٹ کی تیاری پر اعلان کردہ تنخو اہ اور محکمہ کے ملا زمین کیلئے رہائشی ہاوسنگ سکیم کی منظوری دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ایسوسیشز اور یونینز کی جانب سے حمایت کرنے پر ان کے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرکے محکمہ اور ملازمین کے حق میں اقدام اٹھائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں