منافرت، نفرت ،تعصب ولسانیت کا راستہ روکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، مولانا عبدالکبیر شاکر

بدھ 27 جنوری 2021 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولاناعبدالکبیرشاکر نے کہاکہ منافرت، نفرت ،تعصب ولسانیت کا راستہ روکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے بدقسمتی سے منتخب نمائندوں ،میڈیا ،سیاسی جماعتوں اور علمائے کرام نے اپنی ذمہ داری احسن اندازسے ادانہیں کی جس کی وجہ سے لسانیت ،فرقہ واریت کو ہوادی جارہی ہے ملک وملت دشمن متحرک جبکہ ہم آپس میں تقسیم درتقسیم کا شکار ہیں جو کسی صورت کسی کے مفاد میں نہیں اس سے صرف دشمن کا کام آسان ہوگا اور بحیثیت مسلمان ہمارے لیے مشکلات وپریشانی ہوگی ۔

جماعت اسلامی یکجہتی واتحاد ،انصاف کی فراہمی اور ظلم وجبر کے خلاف ہر محاذ پرجدوجہد جاری رکھے گی قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کے خواب کی تعبیر عوام کو مل سکیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود وتقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ علمائے کرام منبر ومحراب کے ذریعے اور میڈیا اپنے پروگرام کیمرہ وقلم کا بہتر استعمال کرتے ہوئے قومی یکجہتی ،بھائی چارے کی فضاسازگار بنانے اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی ذمہ داری اداکریں تاکہ ہم سب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائے ۔

علماء کرام اور میڈیا قومی یکجہتی کے حوالے سے اہم کردار اد اکرسکتے ہیں دینی جماعتیں انشاء اللہ اس سلسلے میں اہم کردارادا کرتے ہوئے قوموں کولڑانے وحالات خراب کرنے والوں کو ناکام بنائیگی ہم مظلوموں کی حمایت اور ہر ظلم کے خلا ف ہر فورم پر بھر پور آوازاٹھائیں گے مذہبی منافرت ،لسانیت ،فرقہ واریت کے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا یہ دشمن کی سازش اور ہم ایک دوسرے سے دور کرنے کے ہربے ہیں جس سے ہم سب ملکر ناکام بناسکتے ہیں ۔

کسی کو بھی موقع نہیں دیں گے کہ وہ کوئٹہ وبلوچستان کے پرامن حالات کو خراب کریں یہاں تمام قبائل ،مذاہب وفرقوں کے لوگ باہمی امن وامحبت سے رہ رہے ہیں سوشل میڈیا پربے بنیاد پروپیگنڈے والزامات بندکیا جائے حکومتی ،انتظامیہ وپولیس کی غفلت کی وجہ سے معمولی جھگڑابڑھ کر فسادات بن جاتاہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں