دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ہر فرد وادارے کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر مشتاق احمد مانگ

بدھ 27 جنوری 2021 20:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹرمشتاق احمدمانگ نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ہر فرد وادارے کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے خدمت ِاعتراف تقریب میں کرونا وبا کے دوران ہر پلیٹ فارم سے تعلق رکھنے والے سماجی فلاحی خدمات کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اوران کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔

دکھی انسانیت کی بلاتفریق واخلاص کیساتھ خدمت سے روحانی سکون ،پریشانی حال عوام کی مددہوجاتی ہے الخدمت فائونڈیشن نے بلوچستان بھر میں بہترین خدمات سرانجام دیے ہیں معاونین مخیر حضرات دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے الخدمت فائونڈیشن کا ساتھ دیں تاکہ خدمات کی جدوجہدکو تیز وپراجیکٹس میں بہتری ووسعت لائی جاسکیں ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں غربت،پسماندگی ،بے روزگاری کی وجہ سے عوام کو مددوتعاون کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام جعفرآبادمیں سماجی فلاحی کام کرنے والے سماجی تنظیموں وحکومتی اہلکاروں کے رضاکاروں کے اعزازمیں منعقدہ ’’خدمت ِاعتراف‘‘تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سماجی فلاحی کام کرنے والے رضاکاروں کو شیلڈٹرافیزوسرٹیفیکٹس دیے گیے اس موقع پر تقریب سے الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدرانجینئر جمیل احمدکرد،صوبائی سپورٹس سیکرٹری سردار شعیب خان گولہ ،جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر ونصیرآبادکے امیر بشیراحمدماندائی،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر عبدالمجید بادینی ،ضلع جعفرآباد کے صدرعرفان احمد ابڑو،امیر جماعت اسلامی صحبت پور عبدالرشید گاجانی ،امیر ضلع جعفرآبادمحمد امین بگٹی،امیر ضلع جھل مگسی عزیزخان لاشاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن صوبہ بھر میں بلاتفریق ہر پریشانی میں پریشان حال عوام کی پریشانیوں میں کمی کرتے ہوئے انہیں بروقت ریلیف پہنچارہی ہے۔

دکھی انسانیت کی خدمت میں الخدمت فائونڈیشن بلاتفریق رنگ ونسل مصروف عمل ہیں بلوچستان کے عوام دکھ درد میں الخدمت فائونڈیشن شریک ہیں ۔ الخدمت فائونڈیشن معاونین ومخیر حضرات کے تعاون اور رضاکاروں کی مددسے بلوچستان کے بارش سیلاب ،زلزلہ ،کرونامتاثرین کی بھر پور بروقت مدد کی انہیں ان کی دہلیز پر ریلیف پہنچایا یہ سب الخدمت فائونڈیشن نے مخیر حضرات ،معاونین کے تعاون سے کیا ہے الخدمت فائونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کا ملک گیر منظم فلاحی ادارہ ہے ۔

بلارنگ ونسل ،قوم قبیلہ صرف انسانیت کی خدمت اللہ کی رضا کیلئے کر رہے ہیں الخدمت فائونڈیشن ودیگر فلاحی تنظیموں کے رضاکاروں نے کرونا وائرس میں بلوچستان بھر میں بہترین خدمات سرانجام دیے اس کا بہتر بدلہ انشاء اللہ اللہ رب العالمین کا ہاں ضرور ملیگا انشاء اللہ مخیر حضرات کے تعاون سے ہم اس میں مزید بہتری ووسعت لے آئیں گے مخیر حضرات فلاحی سماجی ادارے اس جدوجہد میں ہماراساتھ دیں بلوچستان میں غربت کیساتھ سرمایہ دار بھی ہیں اگر یہ سرمایہ دار دکھ اور پریشانی میں متاثرین کی مدد کیلئے الخدمت فائونڈیشن کا ساتھ دیں تو ہم زیادہ سے زیادہ مستحقین تک امداد پہنچاسکتے ہیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنے سے ہی سکون واطمینان ،ترقی اور خوشحالی کیساتھ آخرت کی یقینی کامیابی رب کی رضامل سکتی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں