انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کی میر جان محمد جمالی کو پاکستان میں ترکی کا اعزازی قونصل جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد

بدھ 27 جنوری 2021 22:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا عمران ترین حاجی نصرالدین کاکڑ ،حاجی یعقوب شاہ کاکڑ ،حیدر آغا ،نعمت خان ترین ،رشید آغا ،قدرت ترین ، محمد جان آغا درویش ،دوست محمد ترین ، عبدالقیوم خلجی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی اور سینئر سیاستدان سابق وزیر اعلی بلوچستان میر جان محمد جمالی کو پاکستان میں ترکی کے اعزازی قونصل جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ھوئے کہا کہ میر جان محمد جمالی کا ترکی کے اعزازی کونصل جنرل تعیناتی بلوچستان کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ھے اور ھم امید ظاہر کرتے ہیں کہ میر جان محمد جمالی کی تعیناتی سے بلوچستان کے تاجروں کو ویزہ میں درپیش مسائل میں آسانیاں پیدا ہونگی اور بلوچستان کی تاجر برادری کے لئے ترک میں کاروباری مواقع پیدا کرنے کیلئے جدوجہد کریں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ انجمن تاجران بلوچستان کی جانب سے اعزازی کونسل جنرل ترک بنے پر میر جان محمد جمالی کی اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا اور انجمن تاجران بلوچستان کی جانب سے اعزازی شیلڈ دیا جائے گا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں