نیشنل پارٹی کی خواتین قیادت بانک کریمہ بلوچ کے سیاسی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں ، یاسمین لہڑی

بدھ 27 جنوری 2021 22:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکریٹری و سابق ایم پی اے یاسمین لہڑی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانک کریمہ بلوچ ایک نڈر سیاسی رہنما تھی جنہوں نے بلوچستان میں خواتین کو منظم کرنے کے ساتھ بلوچ قومی تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

بانک کریمہ بلوچ کی شہادت اور تدفین سے متعلق وفاقی و صوبائی حکومتوں نے بوکھلاہٹ اور ناشاہستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام انسانی اقدار کو پاوں تلے روند ڈالا جس کی جس قدر بھی مخالفت و مذمت کی جائے کم ہے۔

نیشنل پارٹی کا شروع دن سے موقف رہا ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنے کے لیئے سیاسی مزاکرات کئیے جائے طاقت کے استعمال سے یہ مسئلہ شدید پیچیدگی کا شکار پوچکا ہے۔ نیشنل پارٹی کی خواتین قیادت بانک کریمہ بلوچ کے سیاسی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں اور مرحومہ کی مغفرت کے لیئے دعا گو ہونے کے ساتھ متاثرہ خاندان سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہیں

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں