کوئٹہ، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمانواب ارباب عبدالظاہرکاسی پر حملے کی مذمت

بدھ 27 جنوری 2021 22:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلی سردار احمدنواز انجم نے کاسی قبیلے کے سربراہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمانواب ارباب عبدالظاہرکاسی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ نواب ارباب عبدالظاہرکاسی پر حملے میں ملوث ملزمان کوفوری طورپرگرفتارکرکے کیفرکردار تک پہنچایاجائے اوران کی حفاظت کیلئے سیکورٹی خصوصی انتظامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاسی قبیلے کے سربراہ ارباب عبدالظاہرکاسی جوکہ علاج غرض سے کراچی میں رہائش پذیر ہے گزشتہ روز جب عیادت کیلئے آنے والے مہمانوں کو رخصت کرکے گھر واپس جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے زدآکر ان سیکورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔واقعہ جتنی مذمت کی جائے کم ہے لہذا حکومت سندھ اپیل کرتے ہیں کہ نواب ارباب عبدالظاہرکاسی کو سیکورٹی فراہم کی جائے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں