صوبائی حکومت ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں مثبت تنقید کو کشادہ دلی سے قبول کرتی ہے، بلال خان کاکڑ

بدھ 27 جنوری 2021 22:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کے کوآرڈیینیٹر برائے پبلک افئیرز بلال خان کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں مثبت تنقید کو کشادہ دلی سے قبول کرتی ہے وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال خان عام طور پر اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے رابطے میں رہے ہیں عوامی مسائل سننے کے ساتھ ساتھ گڈ گورننس کے حوالے سے اچھے مشورں پر لبیک کہتے ہیں اس روایت کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی مکمل ٹیم بھی سرگرم ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزراء اور مشیر و معاونین بھی عوام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ معیاری و مثالی کارکردگی آئندہ کے لیے قائم رہے جس کی وجہ سے اپوزیشن کی منفی سیاست دم توڑ رہی ہے بلکہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں موجودہ مثالی قیادت نے اپوزیشن کو جمہوری اقدار کے مطابق سیاست کی راہ دکھائی ہے جب ہی تو حکومت اپنی پانچ سالہ مدت کی تکمیل کی جانب گامزن ہے آئندہ انتخابات میں ہار جیت کا فیصلہ ایسی کارکردگی پر ہوگی جس میں جمہوری اقدار کو فروغ دینے والوں کے آئیڈیاز معتبر ہوں گے جام کمال کے ترقی کا وژن اور اجتماعی سوچ اس کی سب سے بڑی مثال ہی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں