کر پشن کے سوا ہر ایشو پر حکومت سیاسی مخالفین سے بات چیت کر سکتی ہے،محمد مبین خلجی

پی ڈی ایم احتجاجی مظاہروں کی سنچر ی بھی مکمل کر لے تو حکومت جانے والی نہیں،پارلیمانی سیکرٹری

بدھ 27 جنوری 2021 22:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و چیئرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی ای)محمد مبین خان خلجی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد کا بھر پور مقابلہ کرنے کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ کر پشن کے سوا ہر ایشو پر حکومت سیاسی مخالفین سے بات چیت کر سکتی ہے۔

پی ڈی ایم احتجاجی مظاہروں کی سنچر ی بھی مکمل کر لے تو حکومت جانے والی نہیں۔اگرمخالفین سمجھتے ہیں کہ احتجاج سے حکومت ان کے دبا میں آئے گی تو یہ کبھی نہیں ہوگا۔ اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم عمران خان کو نہیں ہٹا سکتیں کیونکہ ان کی صفوں میں خود اتحاد نہیں جو ایک دوسرے کے پاں کھینچ رہے ہوں وہ وزیر اعظم کیخلاف کیا تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری وپی ٹی آئی کے رکن بلوچستان اسمبلی محمد مبین خان خلجی سے مختلف وفود کی ملاقات کے موقع پر کہی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف تحریک عدم اعتماد کو شکست دینے کی طاقت رکھتی ہے کیونکہ پی ڈی ایم کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت کو لانگ مارچ تو کبھی تحریک عدم اعتماد کی دھمکیاں دی جاتی ہیں مگر کچھ ہونے والا نہیں ہے کیونکہ اب تک پی ڈی ایم نے جتنے بھی احتجاج ریکارڈ کئے ہیں وہ سب ناکام ڈرامے ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجوں سے کچھ نہیں ہوگا عوام جان گئے ہیں کہ یہ مسترد شدہ لوگ ایک بار پھر ملک پر عذاب کی شکل میں مسلط ہوکر ملک و قوم کی دولت لوٹنا چاہتے ہیں۔ پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتیں اب تک درجنوں احتجاجی جلسے اور احتجاج کر چکی ہیں، حکومت نے ان میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی لیکن پی ڈی ایم والوں پرو اضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ان کے لانگ مارچ اور احتجاج کی دھمکی سے حکومت بلیک میل اور خوفزدہ نہیں ہوگی، عوامی مینڈ یٹ کے مطابق ملک وقوم کی خدمت کو جاری رکھا جائے گا، عمران خان بھی بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے، حکومت ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے اپوزیشن کے احتجاج کو عوام نے مسترد کردیا ہے،پی ڈی ایم کی احتجاج کی ضد کسی صورت ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ان کو چاہیے کہ احتجاج اور لانگ مارچ کی سیاست کی بجائے حکومت کے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کریں اور آئندہ عام انتخابات میں عوامی فیصلے کا انتظار کر ے کیونکہ اپوزیشن احتجاجی جلسوں اور احتجاج کی سنچری بھی مکمل کر لے تو حکومت کو کوئی فر ق نہیں پڑے گا۔

مبین خان خلجی نے کہا کہ احتجاج کر نا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے مگر جو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کر ے گا ان کے خلاف حکومتی ادارے ضرور ایکشن لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی حکومت کی ذمہ داری ہے جو ہر صورت پوری کی جائے گی۔ کر پشن ملک وقوم کا ناسور ہے اس کو جڑ سے ہر صورت ختم کر یں گے اور کر پشن کرنے والوں کو آئین وقانون کے مطابق حساب دینا پڑے گا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں