میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ ،ضلعی انتظامیہ کی کارروائی

علمدار روڈ ،مری آباد و گردونواح میں عوامی شکایات پر سڑک کنارے بنے عارضی و پختہ تجاوزات ہٹا دیئے گئے

بدھ 27 جنوری 2021 23:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ضلعی انتظامیہ نے علمدار روڈ ،مری آباد اور گردونواح میں عوامی شکایات پر سڑک کنارے بنائے ہوئے عارضی و پختہ تجاوزات ہٹا دیئے، بدھ کے روز میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی اور میٹروپولیٹن کے اینٹی انکروچمنٹ آفیسر محمد قاسم خان کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران علمدار روڈ ،مری آباد، طوغی روڈ اور گردونواح میں کمشنر کوئٹہ ڈویڑن ،ایڈ منسٹریٹر کوئٹہ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور صوبائی محتسب کے احکامات اور عوامی شکایات پر تجاوزات کیخلاف کریک ڈائون کیا گیا، کریک ڈائون میں میٹروپولیٹن کے شعبہ ایم ٹی کی ہیوی مشینری اور لیبر کی مدد سے مختلف اقسام کے تجاوزات ہٹائے گئے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی اور میٹروپولیٹن کے اینٹی انکروچمنٹ آفیسر محمد قاسم خان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں، عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے میٹروپولیٹن اور ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت تیار ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تجاوزات قائم کرنے اور غیر ضروری پارکنگ سے گریز کریں جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور پارکنگ کا مسئلہ سنگین تر ہو جا رہا ہے اور ان مسائل پر قابو پانے کیلئے مجبوراً قانون حرکت میں آتی ہے، اگر عوام قانون پر عمل نہیں کریگی تو ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن ایسے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گی اور ایسے اقدامات جن سے عوام کو تکلیف کا سامنا ہو کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ مختلف نوٹسز کے بعد اب کارروائی عمل میں لائی گئی اور جاری رہیگی۔

(جاری ہے)

کارروائی میں متعلقہ تھانے کے متعلقین، میٹروپولیٹن بلڈنگ انسپکٹر نعمت کرد، اسسٹنٹ اسداللہ خان و دیگر متعلقین نے بھی اپنے فرائض سر نجام دئیے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں