لال حویلی دہلی پرسکھوں کاقبضہ مودی کی دہشت گردانہ پالیسیوں کاردعمل ہے،جے یو آئی

بدھ 27 جنوری 2021 23:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی ودیگرنے کہا کہ لعل حویلی دہلی پرسکھوں کاقبضہ واپناپرچم مودی کیدہشت گردانہ پالیسیوں کاردعمل ہیاوران شااللہ ایک نہ ایک دن مسلمان بھی اپناپرچم لعل حویلی پرلہرائینگے مودی سرکارکی جارحیت پہلے سے کہیں زیادہ سفاکانہ رخ اختیار کر چکی ہے مودی کی دشمنی اور مذہبی منافرت کھل کر عیاں ہوئی ہے لیکن اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں نے چپ کاروزہ کر رکھا ہے بھارت نے کئی دہائیوں سے کشمیریوں پرجوجنگ بھڑکائی ہے، آو آئی سی کا شرمناک کردار اور بے بسی بھارتی کی حمایت کی مترادف ہے انہوں نے کہا کہ بھارت ملک کوتباہی اور عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کی جال پھیلائے جارہے ہیں جوخطے کی امن اور سلامتی کے لییسنگین خطرے کا باعث ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم امہ اپنے آپ کو ایک جسم کے مانند نہ سمجھے اس وقت تک ڈھائے جانے والے مظالم نہیں رک سکتے انسانیت کے نام نہاد علمبردار کے دعویدار ہی انسانیت کے دشمن ہیں اورآج دنیا کی کونے کونے میں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے امت مسلمہ کی خودمختار اور باوقار حیثیت ان سے برداشت نہیں ہورہی انہوں نے کہا کہ بھارت، اسرائیل اور امریکہ پس پردہ میں نیاتماشہ شروع خونی کھیل لگانیکی منصبوں میں مصروف ہے جو سی پیک کی منصوبہ کوسبوتاژ کیاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی استبداد اور مودی سرکار کی دشمنی اور مذہبی نسلی منافرت کھل کر عیاں ہوئی ہے نسل در نسل کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم پر اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کا شرمناک کردار کھل کر بھارت کی حمایت کی مترادف ہے بھارت اپنی جارحیت کے ذریعے مسلسل مسلمانوں کا لہو بہا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ثبوتوں سے نہیں مودی سرکار کے سفاکیت کا واحد علاج جہاد ہے جس سے مودی سرکار کی غرور کوخاک میں مل جائینگے اورمودی سرکارکے مسلمانوں سمیت تمام دیگرمذاہب سیتعلق رکھنیوالوں پرعرصہ حیات تنگ کردیاہیلعل حویلی پرسکھوں کاقبضہ انکیظالمانہ پالسیوں کاجواب ہیان شااللہ مظلوم کشمیری مسلمانوں کیخون بھی رائیگاں نہیں جائیگا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں