میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے،جے یو آئی ف

بدھ 27 جنوری 2021 23:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد مولانا مفتی محمد روزی خان مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مفتی غلام نبی محمدی مولانا اشرف جان گرینڈ ایمپلائز الائنس میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے دریں اثنا جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ کی قیادت میں وفد نے گرینڈ الائنس میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کے احتجاجی کیمپ کادورہ کیا وفد میں نائب امیر مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد میر فاروق لانگو شامل تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی بشیر احمد کاکڑ نے کہا سینئر ملازمین کی ترقی دی جائے اور لواحقین اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے اور ملازمین کو ہاس ریکوزیشن سمیت تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا ملازمین کو بلڈنگ ایڈوانس کی برابری کی بنیاد پر دی جائے، میڈیکل ایڈوانس اخراجات اور ایمبولینس فراہم کی جائے، میٹرو پولیٹن ملازمین کی تنخواہوں اور اوور ٹائم کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنائی جائے اور ملازمین کا سروس سٹیکچر بنایا جائے انہوں نے کہا حکومت نے غریب ملازمین کے معاشی مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی منظم پالیسی نہیں بنائی جس کی مذمت کرتے ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں