جمعیت علما اسلام ضلع کی کوئٹہ میں بعض سکولوں کی بندش کی شدید مذمت

نزلہ زکام اور کرونا کے درمیان تمیز نہ کرنے والے مزید قوم کا تعلیمی اور معاشی استحصال بند رکھیں، ترجمان

جمعہ 16 اپریل 2021 23:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے کوئٹہ میں بعض سکولوں کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں کورونا ٹیسٹنگ کا معیار اور متاثرہ طلباء کو منظر عام پر لایا جائے نزلہ زکام اور کرونا کے درمیان تمیز نہ کرنے والے مزید قوم کا تعلیمی اور معاشی استحصال بند رکھیں اگر واقعی جن طلبا کے کیسز مثبت ہیں تو صرف انہیں کو گھر پر رکھا جائے ایک ہی لاٹھی سے ہزاروں طلبا ء کو ہانکنا نری جہالت ہے اور کرونا کی آڑ میں آخر کب تک زندگی کو جام کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا جے یوآئی کے ترجمان نے بعض سرکاری سکولز کے ذمہ دان اور اساتذہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلے سال کی طرح کوئٹہ سے باہر فیملی کے ساتھ پکنک مناتے ہوئے تنخواہیں وصول کرنے کی خواہش چھوڑ کر قوم کے بچوں کے مستقبل پر رحم کریں ،ترجمان نے کہا کہ جو حکومت قوم کو ماسک تک فراہم نہیں کرسکتی ان کو عوام کی زندگی کو معاشی طور پر جام کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی آڑ میں تعلیم کی بندش کے غیر مقبول فیصلے تسلیم نہیں کریں گے ایک تو پچھلے سال تعلیمی اداروں کی بندش سے لاکھوں طلبا کا قیمتی وقت ضائع ہوا جبکہ نجی تعلیمی اداروں کے ہزاروں اساتذہ بے روزگار اور ادارے بند ہوئے جس کے ساتھ حکومت نے ایک پائی کا تعاون بھی نہیں کیا اب لاکھوں روپے کی تنخواہیں وصول کرنے والے سیکرٹری صاحبان اور مشیران بند کمروں میں بیٹھ کر غریب عوام کے بچوں کا مستقبل دا پر لگا رہے ہیں اس حوالے سے دینی مدارس رول ماڈل ہیں جنہوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پورے سال تعلیم کا سلسلہ نہایت خوبصورت انداز میں جاری رکھ کر نونہالان قوم کو جہالت کے اندھیرے میں بھٹکنے نہیں دیا جے یوآئی ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے تمام طلباء تنظیموں اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بھی دعوت دی کہ اس سلسلے میں مزید خاموش تماشائی بننے کی بجائے میدان عمل میں اتر کر تعلیم، درس گاہ، استاد اور طالب علم کو بچائے جمعیت علما اسلام مستقبل کے معماروں کے حقوق کی جنگ میں صف اول کا کردار ادا کرنے سے گریز نہیں کرے گی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں