کوئٹہ ، وزیر اعظم کے نوجوان پروگرام کے تحت ایک ہزار نوجوانوں کو 4.8 ارب کا قرض دیا جائیگا،ڈپٹی اسپیکرمحمدقاسم خان سوری

جمعہ 16 اپریل 2021 23:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمدقاسم خان سوری نے کہاہے کہ وزیر اعظم کے نوجوان پروگرام کے تحت ایک ہزار نوجوانوں کو 4.8 ارب کا قرض دیا جائیگا،ڈیجیٹل سکل ٹریننگ پروگرام کے تحت 104617 طلبا کو تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ 52 فیصد کی ہائر ایجوکیشن تک رسائی ممکن ہو گی۔ این آر سیز کے ذریعے سندھ میں 50 لاکھ مقامی افراد مستفید ہوں گے، 14 پاسپورٹ دفاتر کی اپ گریڈیشن سے 2 لاکھ افراد کو پاسپورٹ کے حصول کی سہولت میسر ہو گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کیا۔قاسم خان سوری نے کہاکہ وزیر اعظم کے نوجوان پروگرام کے تحت ایک ہزار نوجوانوں کو 4.8 ارب کا قرض دیا جائیگا،ڈیجیٹل سکل ٹریننگ پروگرام کے تحت 104617 طلبا کو تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ 52 فیصد کی ہائر ایجوکیشن تک رسائی ممکن ہو گی۔

(جاری ہے)

130000 نوجوانوں بشمول 35000 طالبات کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ این آر سیز کے ذریعے سندھ میں 50 لاکھ مقامی افراد مستفید ہوں گے، 14 پاسپورٹ دفاتر کی اپ گریڈیشن سے 2 لاکھ افراد کو پاسپورٹ کے حصول کی سہولت میسر ہو گی۔ ہائی سپیڈ 3 جی اور 4 جی کی سہولت سے 37 لاکھ کی آبادی مستفید ہو گی۔ 12 لاکھ افراد آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک سے فائدہ اٹھائیں گے۔ترجیحی اضلاع میں بدین، حیدرآباد، لاڑکانہ، ٹنڈو اللہ یار، دادو، جیکب آباد، میر پور خاص، ٹنڈو محمد خان، گھوٹکی، خیر پور، نوشیرو فیروز، سانگھڑ، شکار پور اور سکھر شامل ہیں۔

ترقیاتی منصوبے کے تحت 306 کلومیٹر سکھر حیدرآباد موٹر وے سے ملک بھر کے مسافر مستفید ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے سکھر، سندھ کے 14 ترجیحی اضلاع کے لئے 446 ارب کے میگا ترقیاتی منصوبے کا اعلان کیا، وزیراعظم نے سندھ میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ میگا ترقیاتی پیکج کا محور سندھ کے پسماندہ علاقے اور معاشرے کے محروم طبقات ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں