تحفظ ناموس رسالت کیلئے جان قربان کرنے کو تیار،تشدد کا راستہ اپنانا مسئلے کا حل نہیں،حاجی نورمحمد خان دمڑ

عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور امن وامان کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائیگا،صوبائی وزیر

بدھ 21 اپریل 2021 00:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ ہم سب تحفظ ناموس رسالت کیلئے جان قربان کرنے کو تیار ہیں تاہم تشدد کا راستہ اپنانا مسئلے کا حل نہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ناموس رسالت کیلئے اقوام متحدہ میں آواز اٹھائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مظاہرین کی طرف سے توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچا، معاملے کے حل کیلئے مذاکرات چل رہے تھے لیکن تشدد پر اتر کر معاملات کو الجھایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور امن وامان کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت پر آنچ نہیں آنے دیں گے نہ ہی ناموس رسالت کی شان میں کوئی گستاخی قبول کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک موجودہ پر تشدد واقعات کی متحمل نہیں ہوسکتا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرے کرے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں