ناموس رسالتؐ پر ہر مسلمان اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار ہے،جمال شاہ کاکڑ

ناموس رسالت ؐپر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ 22 کروڑ عوام کی ترجمانی کرے اور اتفاق رائے کے ساتھ پیش رفت کی جائے ،سابق اسپیکر

بدھ 21 اپریل 2021 00:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ناموس رسالتؐ پر ہر مسلمان اپنی جان قربان کرنے کے لئے تیار ہے حکومت نے ناموس رسالت کے معاملے کر غیر سنجیدیگی کی وجہ سے پیچیدہ بنا دیا ہے ،حکومت ناموس رسالتؐ اور تحریک لبیک کے معاملے پر سیاست کرنے سے گریز اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے ، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ توہین رسالت سے تمام مسلمانوںکی د ل آزاری ہوتی ہے یورپی ممالک کو اس معاملے کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے تمام مسلمان ممالک کو شامل کرتے ہوئے اس مسئلے کو بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے۔

انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی معاملات کے حوالے سے فیصلہ ریاست کو کرنا چاہیے کوئی گروہ اس حوالے سے دباؤ نہیں ڈال سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے ا س پر متفقہ قومی بیانیہ اپنا یا جائے نا کہ حکومت اس معاملے کو مزید متنازعہ بنائے حکومت ناموس رسالت پر سیاست کررہی ہے یہ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے جو بھی کلمہ گو ہے اس پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذات اپنے بیوی بچوں اور اپنے ماں باپ سے زیادہ نبی اکرم ؐ کی ذات کے ساتھ محبت رکھے۔

انہوںنے کہاکہ ناموس رسالت پر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ 22 کروڑ عوام کی ترجمانی کرے اور اتفاق رائے کے ساتھ پیش رفت کی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو انتشار سے بچانے کے لئے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے ملک کسی بھی صورت افرا تفری کا متحمل نہیں ہوسکتا حکومت ہوش کے ناخن لے اور تمام معاملات کو انتہائی حساسیت کے ساتھ آگے لیکر چلے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں