مسلم ہینڈز اور دیانت فاونڈیشن کی طرف سے رمضان المبارک میںمفت راشن کی تقسیم کاسلسلہ جاری ہے،ملک نعیم جاوید

بدھ 21 اپریل 2021 00:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) مسلم ہینڈز کے ریجنل ڈائریکٹر ملک نعیم جاوید نے کہا ہے کہ مسلم ہینڈز اور دیانت فاونڈیشن نے گزشتہ 20سال سے رمضان المبارک میںضرورت مند افراد میں مفت راشن کی تقسیم کاسلسلہ شروع کر رکھا ہے جو بغیر کسی وقفے کے جاری ہے جسے ہم مزید آگے بڑھائیں گے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سرکی کلاں میں 150مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے سابق صدر رضا الرحمن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم ہینڈ اور دیانت فاونڈیشن کی جانب سے غریب اورمستحق افراد میں ہر سال راشن تقسیم کیا جاتاہے آج بھی سرکی کلاںمیں 150خاندانوںمیں راشن تقسیم کیا جارہا ہے جس میں 5کلو چاو ل ، 5کلو چینی ، 5کلو آئل سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء شامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم ہینڈز دنیا کے مختلف ممالک میں کام کرنے والا فلاحی ادارہ ہے جس نے ہر مشکل وقت میں غریب اور نادار لوگوں کی مدد کی ہے یہ چھوٹا سے تحفہ ہے ان لوگوں کیلئے جو اس کے حقدارہیں تاکہ رمضان المبارک میں ان کی داد رسی ہوسکے،ہمیں غریب عوام کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔انہوںنے کہا کہ ہم غریب اورمستحق افراد کی امداد کا یہ سلسلہ انشاء اللہ آئندہ بھی جاری رکھیں گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں