کوئٹہ نیشنل ہائی وے روڈ بادنزئی کے مقام پر ڈپٹی کمشنر ژوب کی گاڑی کو حادثہ

ایک شخص جاں بحق ،ڈپٹی کمشنر شہک بلو چ سمیت تین زخمی

بدھ 21 اپریل 2021 00:01

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) کوئٹہ نیشنل ہائی وے روڈ بادنزئی کے مقام پر ڈپٹی کمشنر ژوب کی گاڑی کو حادثہ ایک جاں بحق جبکہ ڈپٹی کمشنر شہک بلو چ سمیت دیگر تین افراد زخمی۔

(جاری ہے)

لیویزکے مطا بق کوئٹہ نیشنل ہائی وے روڈ بادنزئی کے مقام پر ڈپٹی کمشنر ژوب کی گاڑی اور مو ٹر سائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں مو ٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ گاڑی الٹ جا نے کے باعث ڈپٹی کمشنر شہک بلو چ سمیت تین افراد زخمی ہو گئے لیویز نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثا ء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمیوں کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ م منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں