اسلام آباد میں سینئر صحافی پر قاتلانہ حملہ اور نامعلوم افراد کا موقع سے فرار ہونا انتظامیہ کی ناکامی ہے،منیر احمد کاکڑ

حکومت فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرے اور واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں،پاکستان بار کونسل کے رکن و دیگر کا بیان

بدھ 21 اپریل 2021 00:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) پاکستان بار کونسل کے رکن منیر احمد خان کاکڑ، وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل قاسم گاجیزئی،چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ایوب ترین، راحب خان بلیدی اور امان اللہ کاکڑنے ایک بیان میں اسلام آباد ایف الیون پارک میں سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ اور انہیں زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد جیسا شہر جہاںپر ہر قسم کی سیکورٹی فورسز موجودہیں وہاں سینئر صحافی پر قاتلانہ حملہ اور نامعلوم افراد کا موقع سے فرار ہونا انتظامیہ کی ناکامی ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا کہ ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ آزاد صحافت پر حملہ ہے اس وقت ملک میں صحافت پابند سلاسل ہے آزاد میڈیا کیلئے کام کرنے والے صحافیوں کو خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے بیا۔ن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرے اور واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں