حکومت دکانداروں ،تاجروں کیخلاف طاقت کے استعمال ،دھونس دھمکی کے بجائے گفت وشنید بات چیت کے ذریعے راستہ نکال لیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

اتوار 9 مئی 2021 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت دکانداروں ،تاجروں کے خلاف طاقت کے استعمال ،دھونس دھمکی کے بجائے گفت وشنید بات چیت کے ذریعے راستہ نکال لیں۔بدترین مہنگائی میں عید کے موقع پردیہاڑی دار مزدوروں کو بے روزگار،تاجروں کو کروڑوں کا نقصان دیکر کس کی خدمت ہورہی ہے ۔

بلوچستان میں کروناکیسزبہت کم صرف حکومتی و میڈیا پروپیگنڈہ عروج پر ہے ۔ بدقسمتی سے حکومت جلوسوں ،اجلاسوں میں تو ایس اوپیزکی پابندی نہیں کرتی جبکہ تاجروں اور خریداروں کو ایس اوپیز کے پابند بنانے کیلئے طاقت ودھمکی کا استعمال کرتے ہیں جو مناسب نہیں ۔انہوں نے کہاکہ کرونا سے بچائو کیلئے ممکنہ احتیاط ،ممکنہ ایس اوپیز پر عمل درآمد لازمی ہے ،اللہ سے رجوع ،صفائی ستھرائی کا اہتمام اور قرآنی تعلیمات پر عمل سے ہی وبائوں بیماریوں سے بچاجاسکتاہے ،طاقت کا استعمال کرکے دیہاڑی دار مزدوروں کو بے روزگاراور ان کے گھروں میں فاقے کرکے حکومت کرنا دانشمندی نہیں ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں پہلے سے دو دن لاک ڈائون کا تاجر پابندی کررہے ہیں اس کے بعددیگر صوبوں وزیادہ متاثرہ علاقوں کی طرح کوئٹہ وبلوچستان میں بھی آٹھ دن کا لاک ڈائون مناسب نہیں ۔کراچی وسندھ نے دو دن کاروبارکی اجازت دے دیا لیکن بلوچستان کے عوام کا مقدمہ لڑنے والاکوئی نہیں یہاں کے مسائل حالات ،کرونا کیسزمیں کمی کا بتانے والاکوئی نہیں ۔ جھوٹے وجھوٹ کا نظام جماعت اسلامی تبدیل کرکے حقیقی اسلامی نظام قائم کرکے ملک کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیگی ظالم سرمایہ داروں وجھوٹے جاگیرداروں نے سیاست پرقبضہ کرکے اسے گھر کی جاگیر بنادیا ہے جب تک صالح دین دار دیانت دار لوگ سامنے نہیں آئیں گے تبدیلی ممکن نہیں موجودہ حکومت نے عوام کو بہت امیدیں دی مگر کوئی بھی کارنانہ سرانجام نہیں دیاآج بلوچستان کے عوام کو پینے کا پانی نہیں مل رہا،مہنگائی وبے روزگاری کی وجہ سے عوام نان شبینہ کے محتاج بن گیے ہیں ہر طر ف مایوسی ،دھوکہ اور پریشانی موجودہیں ان سب کا حل اسلامی نظام ہے اور اسلامی نظام صرف جماعت اسلامی قائم کر سکتی ہے ۔

ہم چہروںکو نہیں نظام تبدیل کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں