ٌکوئٹہ ، کفری قوتیں متحد ہو رہی ہیں لیکن بد قسمتی سے مسلمان نفاق کا شکار ہیں، حافظ نور علی

اتوار 9 مئی 2021 23:00

K کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) جماعت اسلامی بلوچستان کوئٹہ کے ضلعی امیر حافظ نور علی نے کہا ہے کہ کفری قوتیں متحد ہو رہی ہیں لیکن بد قسمتی سے مسلمان نفاق کا شکار ہیں دنیا میں مسلمانوں کہیں جائے امان نہیں مل رہی افغانستان سے لے کر شام اور یمن تک میں مسلمانوں پر ظلم اور دہشتگردی کا بازار گرم ہے لیکن افسوس ہے کہ مسلم ممالک کے مسلط کردہ حکمران اپنے ہی عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکے ہیں اپنے ملکوں میں بد ترین آمریت زدہ قوانین نافذ کر کے وہ تا حیات بر سر اقتدار اور با اختیار رہنا چاہتے ہیں یہ روش انتہائی افسوسناک اور امت مسلمہ پر ظلم و ستم کے مترادف ہے حافظ نور علی نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی فوج کے تشدد اور اس کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر اظہار رنج و غم کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی اس ظلم و بربریت پر خاموشی کو مجرمانہ فعل قرار دیا عالمی سامراجی قوتیں مسلمانوں کے وجود کے خلاف ہیں اور اجتماعی اور انفرادی طور پر ہر ملک میں سیکولر نظام رائج کرنا چاہتی ہیں حالانجہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں سیکولر نظام کی وجہ سے تباہی ہمارے سامنے ہیں بھارتی حکمرانوں نے کشمیر سمیت پورے ملک میں مسلمانوں کے خلاف ظالمانہ اقدامات اور ان پر اندھا دھند تشدد پر اقوام متحدہ اور دیگر اداروں اور تنظیموں کی معنی خیز خاموشی کو انتہائی بے حسی اور جانبدار قرار دیتے ہوئے عالم اسلام کے تمام رہنمائوں پر زور دیا کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے بیگناہ عام اور ان کے وجود کو لاحق خطرے کا سد باب کریں اور اپنے مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نہ صرف اس دنیا میں سرخرو ہوں بلکہ آخرت کی بھی فکر کریں حافظ نور علی نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری اور فلسطینی باثیوں کے ساتھ ہیں اور ہر سطح پر بھارت اور اسرائیل کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نہتے عوام پر تشدد فوری طور پر بند کیا جائے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے کشمیری اور فلسطینی عوام پر ظلم و ستم بند کرائے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں